بھٹکل:07/ستمبر (ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلکیشن بھٹکل کے تیراک طلبا نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام 5ستمبر کو سرکاری فسٹ گریڈ کالج رانی بنور میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سنگل زون سوئمنگ مقابلے میں ’’رنر اپ ‘‘چمپئین شپ حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ہے۔
سرکاری ڈگری کالج رانی بنور میں یونیورسٹی کے سنگل زون تیراکی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں انجمن کالج کے طلبا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایک مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر مجموعی طورپر کالج کو رنر اپ چمپئین شپ دلائی۔ کالج کے فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا نے طلبا کی رہنمائی کی۔کالج طلبا کی طرف سے حاصل کردہ مختلف میڈلس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
بی بی کے 3سم کے متعلم عبدالحق شا ہ بندری نے 400x100میٹر فری اسٹائل اور 400x100میڈلی ریلے میں گولڈ میڈل ۔بی بی اے 3سم کے امیر شیخ 400x100میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل۔ بی بی اے 3سم کے افہام ایس جے 400x100میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل اور 400میٹر بٹر فلائی میں سلور میڈل۔ بی بی اے 2سم کے محمد سلمان400x100میٹر فری اسٹائل اور 400x100میٹر فری اسٹائل اور 400x100میٹر میڈلی ریلے میں گولڈ میڈل اور 50میٹر،100میٹراور200میٹر بیاک اسٹروک میں سلور میڈل۔بی بی اے 2سم کے اسماعیل سعود گوائی 400x100میٹر فری اسٹائل اور 400x100میٹر میڈلی ریلے میں گولڈ میڈل،100میٹر بٹرفلائی میں سلور میڈل اور 50میٹر بٹر فلائی میں برانج میڈل اور اسی طرح بی بی اے 2سم کے سہیم محتشم 400x100میٹر میڈلی ریلے میں گولڈ میڈل،4x100انفرادی میڈلی میں سلور میڈل اور 1500میٹر فری اسٹائل میں برانج میڈل کے تمغات حاصل کئے جانے کی کالج سے جاری شدہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔